اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق١۴ مئی صبح ١۰ بجے دو شیعہ مسلمان عبدالصمد لہری اور بابو حسن شیخ علیزئی کو ضلع مستونگ میں ڈی سی او روڈ پر یزیدی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔دونوں افراد سنی سے شیعہ ہوئے تھے جبکہ ان کے خاندان اہلسنت مسلک سے ہیں۔ظالم یزیدی دہشت گردوں نے فقط قتل کرنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ انھوں نے نہایت سفاکی سے قتل کرنے کے بعد شیعیت کے خلاف نعرے لگائے اور بغیر غسل و کفن اور نماز جنازہ کے دفن کر دیا گیا۔انتہائی بیدردی کے ساتھ انسانی حقوق کو پامال کیا گیا جبکہ نام نہاد میڈیا اور حکومتی اداروں ،قانون نافذ کرنے والوں اداروں ،ایجنسیوں نے مکمل سکوت اختیار کئے ہواہے۔جس سے اس نا پاک فعل پر یزیدی دہشت گردوں کی مزید حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
حالات و واقعات اس بات کی گواہی دیتے ہیں کے مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ صوبائی انتظامیہ بھی ان دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہی ہے اور ان دہشت گرد گروہوں کے مشخص ہونے کے باوجود ان کے خلاف کو ئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔۹ دن پہلے اس علاقہ ہی میں ایک شیعہ استاد کو شہید کر دیا گیا تھا لیکن دہشت گردوں کی حکومتی پشت پناہی ہی کی وجہ سے ان کو مزید تقویت ملی اور اب کی بار انھوں نے کھلم کھلا ایک نہایت قبیح جرم کا ارتکاب کیا۔میڈیا اور حکومتی ادارے کہ جو اس کاروائی پر سکوت اختیار کئے ہوئے ہیں اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔
....................
/152